ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو۔ بنگلورو کے درمیان پچھلے پانچ دنوں سے بند ریل خدمات دوبارہ شروع

منگلورو۔ بنگلورو کے درمیان پچھلے پانچ دنوں سے بند ریل خدمات دوبارہ شروع

Fri, 26 Jul 2019 18:34:22    S.O. News Service

منگلورو:26؍جولائی  (ایس اؤ نیوز)منگلورو اور بنگلورو کے درمیان  پچھلے  چار پانچ دنوں سے بند ٹرین سرویس جمعرات سے  دوبارہ شروع ہونےکی جنوبی ریلوے ڈویزن کے اعلیٰ افسر ستیش نے جانکاری دی ۔

انہوں نے بتایا کہ منگلورو ۔ بنگلورو کے درمیان چلنے والی ٹرینیں ،پٹریوں پر مٹی اور بڑے بڑے پتھر گرنے کی وجہ سے بند تھیں۔ اب 100سے زائد مزدوروں کواستعمال کرتے ہوئے لگاتار 5دنوں میں سری باگیلو ۔ سبرامنیا علاقے میں ریل کی پٹریوں پر گرنے والی مٹی اور بڑے بڑے پتھروں کو نکال کر صاف کیاگیا ہے۔ اور 25جولائی جمعرات کو اس روٹ پر ٹرینوں کی خدمات شروع ہوجانے کی بات کہی۔

اعلیٰ افسر ستیش نے بتایا کہ متعلقہ لائن پر پہلے  تجرباتی طورپرگوڈس ٹرین چلائی گئی اس کے بعد پیاسنجر ٹرین کو چلنے کے لئے ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے۔ اب ٹرینیں منگلورو۔ بنگلورو کے درمیان چلنا شروع ہوگئی ہیں۔


Share: